اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں اپنے گزشتہ پروگرام میں عوام کو سیاسی مخبری کے حوالے سے ایک خبر دی ہے ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ احتساب کے ڈر سے پاکستان سے بیرون ملک فرار ہونے والا ہے ۔
پروگرام میں شرکاء کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیں ؟ جبکہ انہوں نے اشاروں کنایوں میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام لیا ۔ پروگرام میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مراد علی شاہ کے بعد نیا وزیراعلی سندھ منظور وسان ہونگے۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے اپنی شرائط پر بات چیت ہوسکتی ہے کیوں کہ پرانا نظام ختم کردیا اور نیا نظام ناکام نظر آرہا ہے ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی بڑھ رہی ہے ، خیبر پختونخوا کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، یہ لوگ مظلومیت کے دور سے گزر رہے ہیں ، دہشت گرد کیوں سر اٹھا رہے ہیں؟ کچھ ادارے اپنا ہاتھ اوپر رکھنے اور اپنے مفادات کیلئے یہ سب کر رہے ہیں تاکہ ان کے پاس جواز موجود رہے، 10 سال تک کیلئے بڑی رقم کا اعلان کیا گیا تھا کہ وہاں ترقیاتی کام ہوسکیں مگر آج تک انہیں ایک پیسہ نہ مل سکا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ اس قسم کے حالات ریاست اور ریاستی اداروں کی ناک کے نیچے پیدا ہوتے ہیں ان کی آنکھوں کے سامنے یہ حالات رونما ہوتے ہیں ۔