اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں ہر کسی نے پارکنگ فیس کے بارے میں تو سُنا ہی ہو گا مگر اب مشہور شاپنگ سنٹر میں داخل ہونے سے قبل 300 روپے فیس ادا کرنا ہو گی اور یہ فیس لڑکوں کے لئے بجلی بھر کر گری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مشہور شاپنگ سنٹر ’سینٹورس مال‘میں داخلے کی فیس 300روپے مقرر ہے۔
یہ داخلہ فیس صرف لڑکوں سے وصول کی جاتی ہے ۔سوشل میڈیا پر کراچی کے بلاگر عامر سومرو کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال ’سینٹورس‘ میں داخلے کے لیے تین 300 روپے کا ٹکٹ دکھا رہے ہیں۔اس حوالے سے ’سینٹورس مال‘ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیملیز اور خواتین کو محفوظ ماحول دینے کے لیے یہ فیس عائد کی گئی ہے ۔اس حوالے سے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کا کہنا ہے کہ اس فیس سے ’پنڈی بوائز ‘کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جاتا ہے ،اگر ہم کوئی غیر قانونی حرکت کرتے تو پھر یہ فیس لینا شاپنگ مال کا حق تھا ۔اس کا کہنا تھا کہ اگر لڑکوں سے یہ فیس لی جا رہی ہے تو لڑکیوں سے بھی یہ فیس وصول کی جانی چاہیے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو ایک اور دھچکا،صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راولپنڈی اسلام آباد الحاج سردار صدیق 35 سالہ رفاقت توڑ کر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تفصیلات کے مطابق حلقہ شرقی باغ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر راولپنڈی اسلام آباد کے صدر الحاج سردار صدیق خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس کی قیادت میں سیف اللہ نیازی اور علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر لیگی رہنما سردار فاروق خان،سردار امتیاز خان، سردار شوکت خان اور سابق چیئر مین سردار جاوید نے بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔