(اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لائن ملٹی پلیئر گیم پب جی نے دنیا بھر کےنوجوانوں کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ویڈیو اسی بات کا ثبوت ہے۔انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دلہا کو اپنی شادی کی تقریب میں پب جی کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ دلہا پب جی کھیل رہا ہے جبکہ دلہن اس کے ساتھ بیٹھی ہے اوردلہا کی اس حرکت پر بظاہر ناخوش نظر آرہی ہے۔
ایک موقع پر جب گیم کھیلنے میں مگن دلہا کو تحفہ پیش کیا جاتا ہے تو وہ اسے بھی پیچھے کر دیتا ہے۔یہ ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹوک پر شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی۔ اس کا ایک ورژن فیس بک پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا، جہاں اسےاب تک پانچ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب فلم بند کی گئی تھی۔پر ہوا ایسا لڑکے نے رات کو بھی پب جی کھیلنے کی فرمائش کی جو دلہن پر ناگوار گزری اور دلہن چھوڑ کر گھر واپس چلی گئی۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ دلہا نے یہ ویڈیو جان بوجھ کر بنوائی ہے یا یہ اصل واقعہ ہے لیکن اس ویڈیو سے انٹرنیٹ صارفین کافی محظوظ ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے دلہا کے بارے میں لکھا کہ وہ پرو پلیئر ہے، اسے پریشان نہ کریں۔مقبول گیم پب جی پر بھارتی ریاست گجرات میں پابندی ہے۔ پابندی کی وجہ گیم کا صارفین کے برتاؤ اور زبان پر اثرانداز ہونا ہے۔جبکہ دوسری طرف انڈے دودھ کے بعد دوسری مکمل غذا مانی جاتی ہے انڈہ کے دو قسمیں ہوتی ہیں۔ دیسی انڈے او رفارمی انڈے ۔ ان دونوں میں فرق صرف جنس کا ہے۔ سفید پروں والی مرغی سفید انڈہ دیتی ہے۔ جبکہ اسی طرح دیسی یا گہرے رنگ کی مرغیاں جیسے سیاہ یا بھورے رنگ کی مرغیاں براؤن انڈے دیتی ہیں۔