Breaking News

’’ایک گدھا اپنی برادری کے ۔۔۔۔‘‘ زرتاج گل نے بلاول بھٹو کو ایسا جواب دے دیا کہ پوری پیپلز پارٹی دنگ ہر گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ گدھوں کی تعداد میں اضاے کی یہ خبر جیسے ہی سامنے آئی تو ان گدھوں کو بنیاد بنا کر سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے کو ذو معنی انداز میں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

بجٹ سے پہلے پیش کیے گئے اقتصادی سروے میں یہ تعداد سامنے آنے کے بعد سے اب تک ایک دوسرے کو “گدھا” قرار دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر میدان میں آئی ہیں اور انہوں نے اس کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ ہنسی نہ رکے۔ زرتاج گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” بجٹ میں ہر کسی کے لئے بہت کچھ ہے۔ ہر کوئی اپنے سے جڑی چیز تلاش کرتا ہے۔ ایک کسان کھاد کے اور فصل کے بارے میں مراعات ڈھونڈے گا۔ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس کا دیکھے گا۔ صنعتکار معاشی پالیسی کا اندازہ لگائے گا اور ایک گدھا اپنی برادری میں اضافے کے متعلق اعداد و شمار پر توجہ دے گا۔” خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ کے اضافے سے 56 لاکھ  ہو گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔

About admin

Check Also

حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *