اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے مصیبت کا باعث بن گئی ہیں گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اس سے قبل کئی سکولوں کے بچے گرمی کی شدت کے باعث بے ہو ش ہو گئے تھے جس پر والددین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
اس کے باوجود اس سال سندھ کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ سنا دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گزشتہ روز صوبائی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے رواں سال پہلے ہی سکول بہت زیادہ بند رہ چکے ہیں لہٰذا اس سال گرمیوں کی چھٹیاں نہیں کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ کی سربراہی صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے کی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر گرمی کی شدت بہت زیادہ بڑھتی ہے تو اس فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں نویں اور گیارہویں جماعتوں کے امتحانات بالترتیب جولائی اور اگست میں لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فیصلہ کیا گیا کہ 10ویں اور 12ویں جماعتوں کے امتحانات کے نتائج امتحانات کے 45دن بعد جاری کیے جائیں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے کورونا کے باعث دی گئی رقوم کی مفت انٹر بینک ٹرانسفر کی رعایت واپس لے لی، اب بینک اکائونٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے پر0.1 فیصد تک ٹیکس دینا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کی وجہ سے مارچ 2020 میں انٹربینک ٹرانزیکشن پر عائد ٹیکس کی وصولی گزشتہ سال روک دی گئی تھی، لیکن اب کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر فیس انٹر بینک ٹرانزیکشن کی رعایت واپس لی جائے، اب ایک ماہ میں ایک اکانٹ سے 25 ہزار روپے سے زائد کی رقم منتقل کرنے والے صارفین کو صفر اعشاریہ ایک فیصد یا دو سوروپے بینک فیس دینا ہوگی۔