پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور 28 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٓ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو دھچکا۔

الیکشن کمیشن نے برطانوی شہریت کے باعث امیدوار قیصر اقبال بریار کے کاغذاتائے صوبائی اسمبلی  نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات کے لیے نا ہل قرار دے دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار قیصراقبال بریار برطانیہ کی شہریت کے حامل نکلے۔ قیصر بریار کے خلاف چودھری بشارت کاہلوں ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے دلائل دیئے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیر ملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل ہونا ضروری ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیر ملکی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دینا کافی نہیں۔ ذرائع کے مطابق قیصر اقبال کے کورنگ امیدوار احسن سلیم بریار ہو سکتے ہیں۔ حلقے میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو شیڈول ہیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پشاورمیں پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو سالانہ امتحانات 21سے25جون تک منعقد کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون2021 کوکیا جائیگا۔ سالانہ امتحان انگلش، اردو، ریاضی اورجنرل سائنس میں لیاجائیگا۔پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات پرانے طریقہ کے مطابق اسکول لیں گے۔ پرچے مختصرسوالات اورایم سی کیوز پرمشتمل ہوں گے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہی تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Leave a Comment