Breaking News

غیرملکی مسافروں کیلئے سعودی عرب سے اہم ہدایات آگئیں، شہری سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھ لیں

سعودی محکمہ شہری ہوابازی(سول ایوی ایشن) نے بھی تمام ایئرلائنز اور مسافروں کو ویکسین کے اندراج سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے غیرملکی سفر شروع کرنے سے قبل ویکسینیشن کا آن لائن اندراج کرالیں۔

اور تمام ایئرلائن اس شرط پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے تمام فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذریعے آنے والے مسافروں کی ویکسینیشن انٹری کو یقینی بنائیں۔جبکہ گزشتہ روز سعودی محکمہ پاسپورٹ نے لنک کا اجرا کیا ہے جس کے ذریعے کوروناویکسین کا اندراج کرایا جاسکے گا۔ محکمے نے ہدایت کی ہے کہ ویکسین یافتہ یا لگوانے کے خواہش مند تمامافراد مملکت پہنچنے سے قبل ہی ویکسین کا اندراج آن لائن ضرور کرالیں۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ ویکسین کے آن لائن اندراج کی بدولت ان کی امیگریشن کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی اور انہیں ایئرپورٹ، بری سرحدی چوکی یا بندرگاہ پر طویل انتظار کی زخمت نہیں کرنا پڑے گی۔محکمہ نے بتایا کہ ویکسین کا آن لائن اندراج خلیجی ممالک، مختلف قسم کے ویزا ہولڈرز، مقیم غیرملکیوں اور ان کے اہل وعیال کے لیے بھی ہے، ویکسین یافتہ یا لگوانے کے خواہش مند تمام افراد اندراج کرائیں۔جبکہ دوسری طرف سعودی محکمہ پاسپورٹ(جوازات) نے حج کے حوالے سے ایک اہم وضاحت پیش کی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک شہری نے آن لائن استفسار کیا کہ وزٹ ویزے پر حج کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اس اہم سوال پر سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی۔محکمہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کو حج کی اجازت ہی نہیں ہوتی۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل! پرویز مشروف کی نواسی ’ مریم رضا‘ نے کس دُنیا میں قدم رکھ دیا؟ تصاویر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *