Breaking News

پانچ لاکھ 70 ہزار روپے کلو فروخت ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین آم، باغ کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈز اور کتے تعینات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے سب سے مہنگے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے دنیا کی مہنگے ترین آم کی قسم کی حفاظت کیلئے مالک باغ نے سیکیورٹی گارڈز اور کتے بھی تعینات کردیے ہیں تاکہ یہ آم چوری نہ ہو سکیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے دنیا کے مہنگے ترین آم کاشت کر رکھے ہیں۔ آم کی یہ قسم دو لاکھ 70 ہزار روپے (5 لاکھ 70 ہزار روپے پاکستانی) کلو تک فروخت ہوتی ہے۔ جوڑے نے آموں کے باغ کی حفاظت کیلئے چار سیکیورٹی گارڈز اور چھ کتے تعینات کیے ہیں۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ آموں کی اس قسم کی گٹھلیاں انہیں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر نے دی تھیں۔ خیال رہے کہ آموں کی دنیا کی مہنگی ترین اس قسم کا نام میا زاکی ہے جو جاپان میں پیدا ہوتی ہے۔ جامنی رنگ کے یہ آم 350 گرام تک وزنی ہوسکتے ہیں۔ ان میں دوسرے آموں کی نسبت 15 فیصد سے زائد شوگر کی مقدار ہوتی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والا کسان جوڑا جن کے نام رانی اور سنکلپ پریھار ہیں۔ یہ دونوں بتاتے ہیں کہ:” ہم دونوں کولکتہ سے مدھیہ پردیش ٹرین کا سفر کرکے واپس آ رہے تھے اور ایک دوسرے سے فصل کی باتیں کر رہے تھے کہ کون سی کھاد استعمال کریں اور کس قسم کی کھاد کو استعمال نہ کیا جائے تاکہ ہم کم وقت میں زیادہ منافع کما سکیں، ابھی ہم یہ باتیں کر ہی رہے تھے کہ ہمارے برابر بیٹھے ایک شخص نے بھی ہم سے فصل کے متعلق بات کرنی شروع کردی۔ ہمیں یہ تو نہیں معلوم کہ وہ کون تھا کہاں سے تعلق رکھتا تھا۔

مگر وہ ایک مسلمان شخص تھا جس کے پاس فصل اور کھیتوں سے متعلق بہت معلومات تھی۔ اس نے ہم سے 1 گھنٹہ مسلسل باتیں کیں اور پھر جب اس کا اسٹیشن آنے والا تھا تو اس نے ہمیں 2 گٹھلیاں دیں اور کہا کہ یہ اگاؤ، اس سے زیادہ اچھا پھل کہیں نہیں ملے گا ہم دونوں نے رکھ لیا۔ یہ بھی پڑھیں  اداکارہ نمرہ کا پسندیدہ سیاستدان کون ہے ؟ بلاول یا عمران خان نہیں بلکہ ۔۔ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا رانی کہتی ہیں کہ: پھر 7 دن کے بعد مجھے یاد آیا کہ اس گٹھلی کو ہم اپنے کھیت میں لگا کر تو دیکھیں کہ کیا واقعی وہ انسان جو بول رہا تھا وہ سچ ہے بھی یا نہیں۔ پھر ہم نے وہ گٹھلی لگائی، اس کی حفاظت بھی کی جیسے باقی پودوں کی کرتے ہیں اور پھر جب اس میں سے لال رنگ کا خوبصورت آم نکلا تو ہم حیران رہ گئے کہ یہ آم ہے لیکن لال آم جس کے بارے میں ہم نے کبھی سنا بھی نہیں۔ ایک دن میرا شوہر اس کو مارکیٹ میں بیچنے گیا تو اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے، کیونکہ ایک کلو آم کے بدلے اس نے مجھے 1 لاکھ 70 ہزار روپے لا کر دیئے اور اس کے ہوش اڑے ہوئے تھے، پسینہ ٹپک رہا تھا۔ میں نے پوچھا آج کیا بات ہے سب خیریت ہے آج سے پہلے اتنا پریشان نہیں دیکھا۔ ” پھر میرے شوہر سنکلپ پریھار نے بتایا۔

کہ: ” ہمارے پاس ایک قیمتی خزانہ ہے اور وہ ہماری زمین پر لگے ہوئے لال آم ہیں جن کو تم ہر وقت بُرا بھلا کہتی رہتی ہو کہ یہ کیسے آم ہیں یہ کیا ہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔ رانی تم اب واقعی رانی بن چکی ہو کیونکہ یہ آم جو ہمارے پاس ہیں ان کا نام میاں قاضی آم ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ ایک کلو آم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار روپے ہے اور یہ پیسے رکھ لو کسی کو بتانا مت اور اب سے کوئی فصل دیکھنے آئے تو دھیان رکھنا کہ کوئی آم نہ توڑ کر لے جائے۔” رانی بتاتی ہیں کہ: ” اس دن سے آج تک ہم نے آموں کی خوب دیکھ بھال شروع کردی، پھر جیسے جیسے لوگوں کو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس بہت مہنگا آم ہے تو بہت سے لوگ چوری کرنے آئے، کسی نے ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب ہم نے ان آموں کی حفاظت کے لئے 7 قیمتی کتے اور ایسے گارڈز محافظ رکھ لئے ہیں جو آموں کے ساتھ ساتھ پوری زمین کی حفاظت کرتے ہیں۔” رانی بتاتی ہیں کہ: ” اس دن سے آج تک ہم نے آموں کی خوب دیکھ بھال شروع کردی، پھر جیسے جیسے لوگوں کو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس بہت مہنگا آم ہے تو بہت سے لوگ چوری کرنے آئے، کسی نے ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن اب ہم نے ان آموں کی حفاظت کے لئے 7 قیمتی کتے اور ایسے گارڈز محافظ رکھ لئے ہیں جو آموں کے ساتھ ساتھ پوری زمین کی حفاظت کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل! پرویز مشروف کی نواسی ’ مریم رضا‘ نے کس دُنیا میں قدم رکھ دیا؟ تصاویر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا نے بھی شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *