Breaking News

چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف 1 روپیہ مقرر کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئی گاڑی خریدنے والوں کے لئے بڑی خوش خبری آ گئی ہے کیوں کہ چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ مقرر کر دی گئی ہے جی ہاں نئے مالی سال کے بجٹ میں میں چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ مقرر کردی گئی ہے۔

صوبہ کے پی کے میں  گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن مفت کی جائے گی ، بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن صرف 1 فیصد ہو گی، صوبے کے تمام پیشہ ور کو پروفیشنل ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ، تعمیراتی شعبہ میں رجسٹریشن اور سی وی ٹی چھوٹ اور کمی کا اعلان ، مزید 12 مختلف ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جا رہی ہے ، گزشتہ مالی سال میں 17 ٹیکسوں میں شرح میں کمی کو برقرار رکھا جائے گا ، باقاعدگی سے ٹیکس جمع کرانے والوں کیلئے پراپرٹی ریٹس کی شرح میں مزید کمی کردی گئی ، اعلی تعلیم کیلئے مفت آرکائیوز ، لائبریریز اور ہاسٹل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی صدارت میں شروع ہوا جس میں صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے مالی سال 2021،22 کا بجٹ پیش کردیا ، خیبرپختونخوا کے بجٹ برائے مالی سال 2021-22 کا کل تخمینہ 1 ہزار 118 ارب روپے ہے، بندوبستی اضلاع کا بجٹ 919 ارب اور قبائلی اضلاع کا بجٹ 199 ارب3 کروڑ روپے ، صوبے کے اخرجات جاریہ کی مد میں 747 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 371 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے ، سالانہ ترقیاتی بجٹ کے 100.3 ارب ضم اضلاع میں خرچ ہوں گے ، ترقیاتی بجٹ کے 270.7 ارب روپے باقی اضلاع کے لیے رکھے گئے ہیں ، پشاور میں 345 کنال پر نیا بس ٹرمنل تعمیر کیا جائے گا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *