Breaking News

پچھلے سال لاک ڈائون کے دوران جوڑے کی شادی ٹھیک ایک سال بعدخاتون کے ہاں کتنے بچے پیداہوئے؟ ڈاکٹرز بھی دیکھ کر اچھل پڑے، کوئٹہ میں انوکھا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والا لاک ڈاؤن راس آ گیا کسی کو لاک ڈاؤن سے بہت نقصان ہوا ہے اور کسی کی زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے ۔ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں شادی ہوئی، ایک سال بعد کوئٹہ میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا ۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی ہے، بچے اوران کی والدہ صحت مند ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے رہائشی ولی جان عرف طور جان اچکزئی کی شادی کے بعد پہلی مرتبہ ان کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں لاک ڈاؤن کے دوران ولی جان کی شادی ہوئی تھی۔ بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں جن کی ولادت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں قائم ایک نجی ہسپتال میں ہوئی۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے والدین کی خوشی میں شریک ہونے کے لئے بچوں کی مفت دیکھ بھال اور علاج کا اعلان کیا ہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔دوسری جانب اپوزیشن ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر کیوں راضی ہوئی ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی . ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے ارکان میں ایک انتقال کرجانے والے رکن قومی اسمبلی بھی شامل تھے، اپوزیشن نے جن ارکان کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، ان میں مسلم لیگ ن کے مرحوم رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن کا نام بھی شامل تھا۔ سیدافتخار الحسن کے انتقال کے بعد این اے 75 ڈسکہ سے ان کی بیٹی نوشین افتخار رکن منتخب ہوچکی ہیں ۔ ذرائع کاکہناہے کہ پرانی فہرست جمع کرانے کی سنگین غلطی نے اپوزیشن کو مشکل سے دوچار کیا ،نوشین افتخار کے دستخطوں والی نئی فہرست جمع کرانے کے باوجود اپوزیشن کو سپیکر کی جانب سے مرحوم رکن کے دستخطوں کی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کا خوف تھا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *