محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر چند مقامات پرآندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال ، رحیم یار خان اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پرآ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، سوات، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، کوہاٹ ،بنوں ،وزیرستان اورڈی آئی خان میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہسکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، موہنجو داڑو، حیدر آباد، کراچی، بدین، ٹھٹہ ، عمر کوٹ ، میر پور خاص اورسانگھڑ میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان ،لسبیلہ ،ژوب اور گردو نواح میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔جبکہ دوسری طرف گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،زیریں سندھ ،جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: بالائی دیر 08، کالام 04، مالم جبہ02، میر کھنی 01، سندھ:مٹھی 07، بدین 02، گلگت بلتستان: بگروٹ06 ، بابو سر 05، ہنزہ 04،بونجی 01 اور پنجاب: بھکر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت47 ، سبی44، نوکنڈی اور دالبندین میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
