Breaking News

حکومت نے ایساکام کرڈالا جس سے مہنگائی کاطوفان آنیوالاہے،آٹے اورچاول کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہونے والاہے؟بری خبرآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا ہے وفاقی بجٹ کے تخفیف شدہ شیڈول کے سیکشن 113سے صرف فلور ملنگ انڈسٹری کو نکال کر دیگر غیر ضروری اشیا مثلاً سگریٹ اور چاول وغیرہ کو شامل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز میں کٹوتی کی بجائے تخفیف شدہ ٹرن اور ٹیکس کو بڑھا دیا گیا ہے، اگر سالانہ ٹرن اور ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو آٹے کی مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا، آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہوگا اور عوام اپنی سستی بنیادی غذا سے محروم ہو جائیں۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک میں مہنگائی کی شرح کے تعین کے لیے ادارہ شماریات پاکستان کو ملک کے مزید شہروں سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اکٹھا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ ملک میں مہنگائی کی صحیح شرح کا تعین ہو سکے۔ اُنھوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہول سیل اور ریٹیل سطح پر قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کا طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ ملک کے مختلف حصوں میں قیمتوں کے درمیان فرق کو بہتر انداز میں اکٹھا کیا جا سکے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کے تعین کا ذمہ دار ادارہ شماریات پاکستان ہے۔ پاکستان میں کھلی منڈی کی قیمتیں اور سرکاری ادارے کی جانب سے اُنھیں اکٹھا کر کے اس کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح کا تعین کرنے پر بہت سارے سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔ وزارت خزانہ کے زیر تحت ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے جانے والے مہنگائی پر اعداد و شمار پر بھی شکوک و شبہات اٹھتے رہے ہیں کہ حکومتیں مہنگائی کی شرح کو کم دکھانے والی اس ادارے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *