Breaking News

حکومت نے’ میری گاڑی‘ اسکیم بھی متعارف کروادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہریوں کو خوشخبری ،وفاقی حکومت نے ’’میری گاڑی اسکیم‘ ‘متعارف کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے۔

کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے  مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیاں اور نئی موٹرسائیکلیں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ، ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جس سے ممکنہ طور پر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو گی۔ صرف یہی نہیں بلکہ نئی موٹر سائیکل کے مختلف برانڈز پر اور ٹریکٹر کے نئے ماڈلز پر بھی ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق گاڑی کی قیمت میں ٹیکس کم کرنے سے 15 سے 20 ہزار روپے کمی ہوگی جبکہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے قیمتوں میں کمی آئیگی ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے صوبے بھر میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2021ء سے شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ پنجاب میں شدید گرمی کے پیش نظر آئندہ دو ہفتوں کے بعد سکول ایک ماہ کے لئے بند کئے جاسکتے ہیں۔

About admin

Check Also

طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *