Breaking News

اسمبلی میں ہنگامہ ۔سپیکر کا استعفیٰ ۔۔۔ ۔۔قومی اسمبلی سے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ دو دنوں سے قومی اسمبلی میں جو ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے اُس پر عوام اپنے منتخب نمائندوں سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں اس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے اپنے رویے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے اور ساری دنیا میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

تاہم اب پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی باعث شرم ہے، حکومتی ارکان نے بنچوں پر کھڑے ہوکر بجٹ کاپیاں اپوزیشن ارکان کو م، اری، حکومتی ارکان نے ایوان کا تقدس پامال ہی نہیں کیا بلکہ خود کو بے نقاب کیا۔ قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اپنے ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا پوری دنیا میں پاکستان سے متعلق ایک منفی پیغام گیا ہے، نیر بخاری نے کہا قومی اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی کی برائے راست ذمہ داری اسپیکر قومی اسمبلی پر عائد ہوتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کل ہونیوالے تماشے کے دوران بھی جانبداری کا کردار ادا کیا، کل والے واقعے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اپنا عہدہ فوری چھوڑ دیں۔ دوسری جانب سعودی عرب میں ماہانہ بنیادوں پر سونے کے نرخ بڑھ رہے ہیں اور معاشی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آگے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کے نرخوں میں اضافہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران سونا مہنگا ہوا اور ماہانہ کی بنیاد پر 7 فیصد سے زیادہ نرخ بڑھے جبکہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.