اچانک غائب ہوجانے والےچودھری نثار کو دوبارہ پارٹی میں کیوں شامل کر لیاتھا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے1999میں اچانک غائب ہو جانے والے پارٹی کے سینئر رہنما چودھری نثار کو دوبارہ پارٹی میں کیوں شامل کر لیا تھا۔ جب کہ شیخ رشید اور چودھری برادران کی پارٹی میں کوئی جگہ نہ بن سکی تھی۔

اس بات پر کئی لوگ حیرت زدہ ہیں۔ مشرف کے مارشل لا کے دور میں پارٹی پرمصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔میاں بردادران گرفتار کرکے قید کرلیے گئے جس کے بعد شریف خاندان ڈیل کرکے جدہ چلا گیاتھا، اورتمام پارٹی رہنما تتر بتر ہوگئے تھے۔ شیخ رشید اورچودھری برادرا ن نے تو پرویز مشرف سے ڈیل کرکے ان کی حکومت سازی میں کردار ادا کیا اورحکومت کا حصہ بن گئے ۔جبکہ چودھری نثارکہیں غائب ہی ہوگئے۔ اس موقع پر میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ وہ تین لوگوں کو پارٹی میں دوبارہ کبھی نہیں لیں گے۔ جن میں شیخ رشید اور چودھری برادران شامل تھے۔چودھری نثارچونکہ اپنی مجبوری کی بنا پر کہیں غائب ہوگئے تھے اس لئے انھیں پارٹی میں دوبارہ شامل کر لیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئراور اسیررہنما سیدخورشید احمد شاہ کے نوجوان بھتیجے کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں،خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو دو روز کے لیے پیرول پر رہا کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے 33سالہ حارث شاہ علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میںانتقال کر گئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کے لئے درخواست جمع کروائی۔محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی رہائی کے لیے حکم جاری دیا جس کے بعد رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو 48 گھنٹوں کے لیے پے رول پر رہا کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment