Breaking News

موسمی انتباہ جاری! گرج چمک کے طاقتور طوفان موجود، اگلے چند گھنٹوں میں کہاں کہاں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟

اسلام آباد(ٹوڈے نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب، خیبر پختونخوااور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشکا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔

جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث آزاد کشمیر، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بعض مقامات پر طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔اتوار کے روز: اسلام آباد میں مطلعجزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارشکی بھی توقع۔اتوار کے روز: گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔اتوار کے روزصوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر کوہاٹ، پشاور، مردان، بنوں،ڈی آئی خان، سیدوشریف، مالم جبہ، بالاکوٹ ، دیر، سوات،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔اتوار کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔اتوار کے روزصوبہ پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ، قصور،میانوالی ،سرگودھا، بھکر، لیہ ،فیصل آباد،ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور،ساہیوال،بہاولنگراورٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *