Breaking News

27میں سے 26 نکات پر عملدرآمد ،پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے دیئے گئے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے، جس کے بعد گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو 27 نکات پر عمل درا?مد کرنا تھا جس میں سے پاکستان کی جانب سے ایک پرعمل درآمد باقی رہ گیا ہے اور اب پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، گزشتہ اجلاس تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف پلمونری گروپ کے لیے رپورٹ تیار کی جائے گی، رپورٹ تیار کرنے والے اس گروپ میں چین ، امریکا، برطانیہ، فرانس اورانڈیا شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عمل درآمد نکات پر رپورٹ تیار کی جائے گی اور گروپ کی رپورٹ پلمونری اجلاس میں پیش کی جائے گی جو کہ 21 سے 25 جون تک ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق سب گروپ کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کو 2018 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.