وزیر تعلیم نے سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم ترین اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر کے سکول جانے والے بچے بے ہوش ہونا شروع ہو گئے تھے اسلام آباد میں کافی تعداد میں بچے بے ہوش ہو گئے تھے جس پر والدین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا اور سکول بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گرمی کی شدت کا احساس ہے، دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے لیکن ابھی بچوں کو امتحانات دینے دیں۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ امتحانات کے لیے نصاب کم کردیا ہے ، معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیےہیں، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں کہا کہ والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز کی جانب سے موٹرسائیکلوں پرٹوکن ٹیکس بڑھانے کی تجویز منظور، پرانےفکس ٹوکن ٹیکس ختم کرکے نئے ریٹس منظور کروالئے گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے موٹرسائیکل پر ٹوکن ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ 70 سی سی سے ڈیڑھ سوسی سی تک 1 ہزارسے 2500 روپے، 70 سی سی موٹر سائیکل پر 1 ہزار روپےاور 100 سی سی موٹرسائیکل پر 1500 روپےوصول کئےجائیں گے۔ 125 سی سی تک 2 ہزار روپے، 150 سی سی تک 2500 روپے جبکہ ہیوی بائیکس کا انوائس کا 2 فیصد وصول کیا جائے گا۔قبل ازیں2001 میں بائیکس پر 1 فیصدٹوکن ٹیکس وصولی شروع ہوئی، نئے ریٹس سے کروڑوں روپے وصولی پر خزانے میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Comment