Breaking News

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور مردوں کو حر ا ست میں لے لیا ہے جن میں سے ایک شخص کو غیر حالت میں دیکھا گیا تھا، مساج سینٹر سے پکڑے گئے ایک شخص نے پولیس پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ وفاقی وزیر کے ساتھ ہوتے ہیں۔۔

اس نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ہوتے ہیں، پولیس نے تمام افراد کو تھانے منتقل کردیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مساج سنٹر کی آڑ میں غلط کام کو فروغ دیا جا رہا تھا جس کا قلع قمع کرنے کےلیے ایکشن لیا گیا ہے۔ مساج سینٹر سے پکڑے گئے ایک شخص نے پولیس پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے ساتھ ہوتے ہیں۔انٹرنیٹ پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں بھی سنا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پرویز خٹک کا نام لیتے ہیں جس کے بعد چھا پہ مار ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ انہیں بتایاجائے کہ آپ کو اس حالت میں دیکھا ہے ۔ دوسری طرف متعلقہ سیلون کی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ قبل ازیں بھی پولیس دو مرتبہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر یہ سیلون سیل کرچکی ہے۔مساج سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق تین روز قبل رات پونے آٹھ بجے چھاپہ مار ٹیم دوبارہ آئی اور ہمارے دو کلائنٹس اور سٹاف میں شامل چار افراد جن میں دو غیرملکی بھی شامل تھے کو پکڑ لیا گیا تھا جب کہ چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ لیڈیز پولیس بھی نہیں تھیں۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.