Breaking News

کتنے سال کی سروس کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہیں بڑھائی جائیگی؟خاموشی سے اہم نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں پچیس سال کی سروس کے بعد بنیادی تنخواہ نہیں بڑھائی جائیگی۔ پنجاب اسمبلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 25 سال سروس کے بعد بیسک تنخواہ نہیں بڑھے گی چاہے اس کی نوکری 40 سال ہو جائے۔ مطلب اگر کسی کی نوکری 25 سال ہوئی اور اس کی بیسک تنخواہ 30 ہزار ہے۔

تو اسے اسی حساب سے پینشن ملے گی چاہے وہ آگے نوکری کرے اور اس کی سروس 30 سال ہو جائے مگر اسے پینشن 25 سال والی سروس پر ہیملے گی یعنی بیسک تنخواہ 30 ہزار ہی ملے گی- یہ قانون یکم جولائی 2021 سے لاگو ہو جائے گا –اور اس کے ساتھ ساتھ عید کے بعد سرکاری ملازمین کی ایک اور عید ۔۔۔۔ تنخواہوں و پنشن میں اضافے کی تجویز 15سے 20 فیصد اضافے اور پنشن کے لئے بنیادی تنخواہ کو 25 سال کی مدت ملازمت تک منجمد کئے جانے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ اگلے ماہ کے آغاز میں متوقع ہے اس لئے نجی کمپنی کی مکمل اسٹڈی کے آنے تک اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ سے بیس فیصد کے عبوری ریلیف کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 20 تا 22 کے افسران کی طرح گریڈ 17 تا 19 کے ملازمین کو ملنے والے سفری الاونس کو بھی مونیٹائز کئے جانے کی تجویز ہے۔ جب کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث 3 مارچ 2021کو جاری کردہ سرکلر کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لئے 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق مختلف وزارتوں، ڈویڑنز و محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر پائے جانے والے فرق کو دور کرنے اور ریشنلائزڈ پے اینڈ پنشن اصلاحات کے لئے بین الاقوامی ساکھ کی حامل نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *