اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ،ٹی وی دیکھنے شوقین افراد کو من پسند چینل دیکھنے کیلئے پیسے ادا کرنا پڑیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئی کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے مطابق من پسند چینل دیکھنے والے افراد کو پیسے دینا پڑیں گے۔
اپنا پسندیدہ چینل دیکھنے کیلئے سبسکرائب کرنا ہو گا وفاقی کابینہ کو آج کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی سسٹم ڈی ٹی ایچ سے بھی زیادہ جدید اور ایڈوانس ہو۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے 26ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرتے ہوئے ان کے شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کر دی۔خلیج ٹائمز کے مطابق ان ممالک میں بھارت، ایران، بنگلہ دیش، بھوٹان،انڈونیشیاء، عراق، مالدیپ، نیپال، سری لنکا، فلپائن، ارجنٹینا، برازیل، میکسیکو، جنوبی افریقہ، تیونس، بولیویا، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، ڈومینیکن ری پبلک، ایکواڈور، نیمبیا، پیراگوئے، پیرو، ترنداد ، توباگو اور یوراگوائے و دیگر شامل ہیں۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 3کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں۔ان میں سے اے کیٹیگری میں شامل ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے پر کورونا ٹیسٹ سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔کیٹیگری بی میں شامل ممالک کے شہریوں کے لیے پاکستان آمد سے قبل 72گھنٹوں کے اندر کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کے منفی نتیجہ دکھانا لازمی ہے، جبکہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد ہے اور ان ممالک کے لوگ این سی او سی کی خصوصی ہدایات کے تحت ہی آ سکتے ہیں۔