”حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا ان چھ باتوں سے آدمی کی عقل کا پتا چلتا ہے“

اللہ اکبر ۔۔۔۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ انسان کے اندر عقل پائے جانے کی چھ نشانیاں ہیں عقل رکھنے والا شخص۔ پہلا غصے کے وقت بردباری کا مظاہر ہ کرتا ہے ۔ دوسرا خو ف کے وقت صبر سے کرتا ہے۔ تیسرا مال داری کے وقت میانہ روی سے کام لیتا ہے ۔

چوتھا ہر حال میں تقویٰ اختیار کرتا ہے پانچواں صلہ رحمی کرتا ہے اور چھٹا لڑ ائی جھگڑ ے سے اجتنا ب کرتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو طرح کی چیزیں دیکھنے میں چھوٹی نظر آتی ہیں ایک دور سے اور دوسرا غرور سے۔ انسان زندگی سے مایوس ہوتو کامیابی بھی ناکامی نظرآتی ہے۔ جس کا رابطہ خدا کے ساتھ ہو وہ ناکام نہیں ہوتا ، ناکام وہ ہوتا ہے جس کی امیدیں دنیا سے وابستہ ہوں۔ جو تمہیں غم کی شدت میں یا د آئے تو سمجھ لو کہ وہ تم سے محبت کرتا ہے۔ مومن کا سب سے اچھا عمل یہ ہے کہ دو دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کردے۔ جو بھی برسراقتدار آتا ہے ، وہ اپنے آپ کو دوسروں پر ترجیح دیتا ہے۔ دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے کہ چھو نے میں نرم اور پیٹ میں خطرناک زہ ر۔ جو بات کوئی کہے تواس کے لیے براخیال اسوقت تک نہ کرو، جب تک اسکا کوئی اچھا مطلب نکل سے ۔ جب عقل پختہ ہوجاتی ہے ، باتیں کم ہوجاتی ہیں۔ پریشانی خاموش رہنےسے کم ، صبر کرنے سے ختم اور شکر کرنے سے خوشی میں بدل جاتی ہے۔ نفرت دل کا پاگل پن ہے۔ بوڑھے کی رائے مجھے جوان کی ہمت سے زیادہ پسند ہے (ایک روایت میں یوں ہے کہ بوڑھے کی رائے مجھے جوان کے خطرہ میں ڈٹے رہنے سے زیادہ پسند ہے )۔ ہر شخص کی قیمت وہ ہنر ہے ، جو اس شخص میں ہے ۔

About admin

Check Also

بیوی کو پیار سے جانو جانو کہنے والو ایک بار نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان بھی سن لو

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیوی کو پیار سے جانو جانو کہنے والو ایک بار نبی کریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *