Breaking News

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی اقدامات سے غربت میں کمی آئے گی، پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار 60 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے لئے بڑا پروگرام بنایا ہے، ہر خاندان کو چھوٹے کاروبار کے لئے 5 لاکھ روپے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے، اپنا گھر بنانے کے لئے 20 لاکھ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جائیں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار کی شرح نمو دس ماہ میں 13 فیصد ہے، ہم پرامید ہیں کہ رواں سال کے آخر تک ہماری گروتھ 4 فیصد سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ملک کی معیشت کا برا حال تھا، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تھے، ملک بینک ڈیفالٹ کے اوپر کھڑا تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 بلین ڈالر تھا، برآمدات نیچے آ رہی تھیں، زراعت کے شعبہ کی پیداواری شرح بھی منفی میں تھی، ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہو رہا تھا، ان سب چیلنجز کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف نے ملک سنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو استحکام کی جانب لے کر جانا تھا، ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ٹھیک کیا، ہم نے ملک کو بینک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اس کے علاوہ کورونا وائرس کی صورتحال میں ہمسایہ ملک بھارت منفی 7.7 پر کھڑا ہے، برطانیہ کی گروتھ بھی منفی میں جا رہی ہے، ان حالات کے باوجود حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار کی شرح نمو دس ماہ میں 13 فیصد ہے، ہم پرامید ہیں کہ رواں سال کے آخر تک ہماری گروتھ 4 فیصد سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔

ملک کی تاریخ میں پہلی بار 60 لاکھ خاندان جو تقریباً اڑھائی کروڑ لوگ بنتے ہیں، کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ذریعے غربت سے نکالنے کا پروگرام بنایا گیا ہے، مائیکرو فنانس ہر خاندان کو کاروبار شروع کرنے کے لئے پانچ لاکھ روپے بلا سود قرضہ فراہم کریں گے اور 20 لاکھ روپے اپنا گھر بنانے کے لئے قرضہ دیا جائے گا جبکہ خاندان کے ایک فرد کو فنی تعلیم دی جائے گی، اس کے علاوہ احساس پروگرام کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے ہم نے اس کو 260 ارب روپے کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قرضوں کی فراہمی کا نظام شفافیت پر مبنی ہے، کمرشل بینکس ہیں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے لوگ قرضوں کے لئے درخواستیں جمع کرواتے ہیں اور بینک ان درخواستوں کی پراسیسنگ کرتا ہے، ابھی تک کم لاگت والے گھروں کے لئے تقریباً 70 سے 80 ارب روپے کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 25 ارب روپے کے کیسز بینکس منظور کر چکے ہیں، اس کے علاوہ کامیاب جوان سکیم کے تحت ایک لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کے قرضے کسی گارنٹی، گھر یا کوئی چیز گروی رکھے بغیر فراہم کئے جا رہے ہیں، اس سکیم کے تحت تقریباً 10 ارب روپے کے قرضے تقسیم کر دیے گئے ہیں، اب اس پروگرام کو مزید تیز تر بنانے کے لئے ہم مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے اس سکیم کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *