فیس بک کی جانب سے با معاوضہ نیوز پلیٹ فارم متعارف کرائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس کے ذریعے صحافی پیسے کما سکیں گے۔ فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مفت اور بامعاوضہ بلیٹن پلیٹ فارم لانچ کرے گا جس پر کھیل، فیشن، ماحولیات اور صحت وغیرہ کی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔
فیس بک کی جانب سے بلیٹن پلیٹ فارم کو الگ لنک میں کھولا جائے گا، کمپنی کی کوشش ہے کہ اس کو آزاد رکھا جائے تاکہ ایپل اور گوگل ایپ سٹور کو کمیشن نہ ادا کرنا پڑے۔ فیس بک کی عالمی خبروں کی شراکت کے نائب صدر کیمبل براؤن نے کہا ہے کہ “ہم صحافیوں کی کم سے کم 5 ملین ڈالر تک مدد کریں گے اور ان سے اس بارے میں مدد حاصل کریں گے۔