حکومت پنجاب نے غریب عوام کیلئے بجٹ میں بڑی خوشخبری سنا دی، حکومت کا پیری اربن ہاؤسنگ سکیم کے تحت 14 لاکھ روپے کا سستا گھر مہیا کرنے کا فیصلہ، اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے- تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں ” پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم’ متعارف کروا رہی ہے۔
جس کے تحت اوسطـاًایک گھر 14لاکھ روپے کی قیمت پر میسر ہوگا۔پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت نے کہا کہ اپنا گھر ہر خاندان کا خواب ہو تا ہے موجودہ دور میں کم آمدن والے گھرانوں کا سب سے بڑا مسئلہ گھرکا حصول ہے جس کے لیے وہ ساری زندگی محنت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت پہلے دن سے کم وسیلہ خاندانوں کے اس مسئلہ کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت نے کہا کہ ؎ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں” پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم” متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت اوسطـاًایک گھر 14لاکھ روپے کی قیمت پر میسر ہوگا ۔