Breaking News

ایمان علی خلیل الرحمان قمر کی لکھی گئی فلموں میں کام کیوں نہیں کرناچاہتیں؟بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئی

اداکارہ ایمان علی نے معروف مصنف اور لکھاری خلیل الرحمان کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔ایمان علی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں اور دوران شو اپنی فلمی کیریئر سے متعلق بھی گفتگو کی، ایمان علی کے مطابق، انھوں نے اپنےکیریئر کی کئی فلمیں دوستی میں کیں ،

لیکن فلم ’خدا کے لیے‘ اسکرپٹ اور کردار دونوں حوالوں سے ان کی پسندیدہ ہے۔میزبان نے ایمان علی کی وضاحت پر ان سے سوال کیا کہ وہ کچھ ایسی فلمیں بھی جانتے ہیں جہاں ایمان نے کام سے انکار کردیا ،تو اس کے پیچھے وجہ اسکرپٹ تھی یا ہدایت کار؟سوال کے جواب میں ایمان کا کہنا تھا کہ مسترد کی گئی فلموں میں کچھ ایسی فلمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں کہ جن کے ہدایت کار اگرچہ دوست ہوں لیکن ان کے لکھاری بالکل بھی دوست نہ ہوں یا پھر کوئی زہر بھی لگ رہا ہو۔دوران شو ایمان علی نے انکشاف کیا وہ ماضی میں خلیل الرحمان کی لکھی گئی فلم میں کام کرنے سے انکار کرچکی ہیں ، انکار کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا فلم میں خلیل صاحب نے ہیروئن کے کردار سے دغا کیا، فلم کے رائٹر کو پنجابی اور پنجاب کا پتہ تھا لیکن انھوں نے اس کے برخلاف لکھا ۔میزبان نے دوران شو ایمان علی سے مزید اسکرین پر نظر آنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ کوئی ان کے پاس بہترین اسکرپٹ لے کر آئے اور انہیں کام کی پیشکش کرے۔میزبان نے خلیل صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے ایمان کی خواہش پر توجہ دلائی تاہم ایمان نے صاف انکار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ وہ خلیل صاحب کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

About admin

Check Also

عمرشریف شدید علیل! مگر بیماری کے باوجوداپنی تیسری بیوی کے خلاف عدالت کیوں چلے گئے؟ وجہ جان کر یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جو کہ ان دنوں شدید علیل ہیں اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *