Breaking News

ماما آئی لو یو اور پلیز میری موت کے بعد میرا موبائل فون نہ کھولا جائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سکھر کے غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں نوجوان نے موت کو سینے سے لگا لیا ، اس کے قریب سے پولیس کو خط بھی ملا ہے ، ہو ش و ہواس میں یہ اقدام اٹھا رہا ہوں ،نوجوان طارق کا خط ، اپنی والدہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا آئی لو یو میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔

اور بھائی کا شکریہ اور معذرت کہ میں بھائی کا خواب پورا نہ کرسکا۔ پولیس کے مطابق سکھر کے غلام محمد خان مہر میڈیکل کالج کے ہاسٹل کے ایک کمرے سے تھرڈ ایئر کے طالبعلم طارق علی شاہانی کا بے جان جسم ملا ہے جسکے کے قریب سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں نوجوان نے اپنے ہوش و ہواس میں انتہائی اقدام کرنے کا اعتراف کیا ہے اور خط میں وصیت کی ہے کہ اس کا موبائل فون اس کی موت کے بعد نہ کھولا جائے اور نہ ہی تحقیقات کی جائے۔ نوجوان نے اپنے خط میں ماں سے محبت کااظہار کرتے ہوئے اپنی والدہ کو آئی لو یو لکھا ہے اور اپنے بڑے بھائی غضنفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کا خواب پورا نہ ہونے پر اس سے معذرت بھی کی ہے اور اپنی تحریر میں مزید لکھا ہے کہ وہ اپنے تمام دکھ درد اور تکالیف اپنے ساتھ لے جارہا ہے۔ نوجوان نے خط میں اپنے چھوٹے بھائی علی حسن کو فیملی کا خیال رکھنے کی تلقین بھی کی ہے پولیس نے نوجوان کی میت تحویل میں لے لی اور معائنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے پولیس ترجمان کے مطابق نوجوان کا تعلق خیرپور کے علاقے رانی پور سے ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *