طلبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں ،بڑی خبر آگئی ۔۔۔!!! سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان،فیصلوں کا اطلاق سرکاری ونجی سکولوں پر ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گرمی کی شدت ایک بار پھر سے آڑھے آ گئی ہے اور طالب علموں کو خوش خبری سُنا دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے گرم علاقوں میں تمام پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

تاہم ونٹر زون میں سکول کھلے رہیں گے۔صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق ونٹر زون کے کچھ گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں بھی پرائمری سے مڈل تک سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔ متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ونٹر زون کے گرم علاقوں اور یونین کونسلز کو نوٹیفائی کریں گے۔نویں سے بارہویں تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ سرد علاقوں میں تمام درسگاہیں کھلی رہیں گی۔ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پرہو گا ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اوررواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کاامکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے بتایا کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment