Breaking News

مون سون بارشوں کا سلسلہ کب سے شروع ہو گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ گرمی کی شدت میں اضافے نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے اور سبھی لوگ بارش کی دُعا کر رہے ہیں تاکہ گرمی کی شدت کم ہو سکے جب کہ محکمہ موسمیات نے بھی گرمی کا زور ٹوٹنے کی خوش خبری سُنا دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے حالیہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون کے آخری ہفتے سے شروع ہو گا مون سون کی بارشوں کا پہلا سپیل 27 جون سے 30 جون تک متوقع ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی جو پہلے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ حالیہ مون سون میں معمول یا زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔ قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔  فرض شناسی کی اس عمدہ  مثال پر وزیرِ اعظم نےمذکورہ اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *