Breaking News

ٹرین حادثے کے بعد ایک ہی ہفتے میں ملک میں دوسرا بڑا سانحہ متعدد افراد ہلاک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چند یوم قبل ٹرین حادثے میں 65 کے قریب جان کی بازی ہار گئے تھے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہو ئے تھے قوم ابھی اس افسوس ناک واقعے کو ابھی بھول نہیں پائے تھی کہ ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے مسافر کوچ گہری کھائی میں گر گئی۔

جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع خضدارمیں وڈھ سے شہزاد کوٹ جاتے ہوئے بدوک پہاڑی پکنک پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں متعد افرا د زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔  زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال خضداد منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل زخمیوں کے علاج کیلئے خضدارایمرجنسی میں کوئی سہولت موجود نہیں تھا اورنہ ہی کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود تھا۔ دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں زونل کمیٹیوں سے بھی رابطہ رکھا گیا تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں شوال کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا ور یکم ذی قعدہ 12 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس کے علاوہ ملک میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر ،20 جولائی کو منائی جائے گی۔گزشتہ ہفتے محکمہ موسمیات کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ذی الحج کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 29 ذی القعد یعنی 20 جولائی بروز منگل کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم ذی الحج 11 جولائی 2020 کو ہوسکتی ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *