Breaking News

“میں شہزاداکبر کے محلے گیا اور کانوں کو ہاتھ لگاکر واپس آیا”،ہارون رشید کے انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر وہ پہلا انسان ہو گا یا عثمان بزدار ان دونوں میں سےکوئی ایک پہلا آدمی ہو گا جس کیخلاف ریفرنس دائر ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ میں جب شہزاد اکبر کے محلے میں گیاجب ان پر الزام لگایا گیا میں نے لوگوں سے پوچھا۔

تو میں کانوں کو ہاتھ لگاتا ہوا واپس آگیا وہ کہتے ہیں کہ یہ اس قدر پراسرار آدمی ہے کہ اس کے بارے میں کچھ سمجھ آتا ہی نہیں ہے ، یہ شخص ایک دن یہاں سے غا ئب ہو گئے جرمنی چلے گئے وہاں جا کر شادی کر لی اس کے بعد ایک قدم انہوں نے یہاں نہیں رکھا ۔ تھوڑی سے پراپرٹی تھی وہ بھی بیچ دی ۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ آخر کیا بات ہے انہوں نے واپس اپنے علاقے میں قدم نہیں رکھا وزیراعظم عمران خان اس بارے میں تحقیقات کروائیں ۔ وہاں کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے پاس جرمنی کا پاسپورٹ تک ہے ۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ دسمبر میں انڈیا نے خود بات چیت کیلئے پہل کی ۔ را اور آئی ایس آئی چیف کے درمیان بات چیت شروع ہوئی ، اب لگتا ہے کہ وہ بات چیت ناکام ہو گئی ہے ۔ اس لیے تیور بدلے ہوئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ آزاد کشمیر بارڈر پر نقل و حمل شروع ہے ۔ 8ہزار بنکر بنائے ہیں ۔ بپن راوت نے کہا ہے کہ چین بڑا خطرہ ہے ، ہماری پوری کوشش ہے فوجیں ایک دوسرے سے فاصلے پر ہوں ، کسی طرح مفاہمت ہو جائے ۔ بپن راوت نے کہا ہے کہ چین بڑی طاقت ہے ، جنگ تو ٹیکنالوجی کے میدان میں ہے ل اس میں تو چین امریکا سے بھی آگیا نکل گیا ہے ۔ سینئر صحافی نے مزید کہا ہے کہ انڈر میں کئی عشروں سے جنگی ماحول ہے جو ان کی لیڈر شپ نے خود پیدا کیا ہے ، مود ی ان پاپوپر ہو رہا ہے ۔ بنگال میں وہ بہت بری طرح ہار گیا ہے ۔ بھارت کو معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس کیا ہے ۔ پاکستان کےپاس وہ اسلحہ بھی ہے جو انڈیا کے پاس نہیں ہے ۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.