سہرا سجانے سے پہلے ہی کفن پہن لیا۔۔ ٹرین حادثے میں مرنے والے پولیس والے کے گھر والوں نے اپنی دکھ بھری کہانی سنا کر سب کو رلا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈہرکی ٹرین حاد ثے پر پوری قوم ہی غم کے عالم میں مبتلا ہو چکی ہے اس حادثے میں کئی جوان،بچے اور خواتین اس دنیا سے چلے گئے ان ہی میں سے ایک 25 سالہ علی ناصر شاہ نامی ریلوے پولیس کا اہلکار بھی تھا جس کی اگلے ماہ شادی تھی۔

علی ناصر شاہ کے کزن و جگری دوست عامر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ابھی وہ حادثے سے ایک دن پہلے ہمارے ساتھ بیٹھ کر اپنی شادی کیلئے شیروانی کی تیاری اور بارات کس دھوم دھام نکلے گی یہ سب باتیں کر رہا تھا لیکن ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ اسکا ہمارے ساتھ آخری دن تھا اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم اسے جانے ہی نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ عامر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر والوں اور دوستوں سے بہت پیار کرتا تھا اور اس وقت اس کی ہونے والی دلہن سخت صدمے میں ہے، واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اپ ٹریک کی پٹری کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے سے پیش آیا ہے۔ اور اب تک سر سید اور ملت ایکسپریس ٹرین حادثے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اولاد قدرت کی عظیم نعمت ہے اور جڑواں اولاد تو خصوصی طور پر منفرد قسم کے تجربے اور خوشی کی وجہ بنتی ہے، زیادہ تر شادی شدہ جوڑے جُڑواں بشوں کی پیدائش کے خواہشمند ہوتے ہیں، تاہم جڑواں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے لوگوں کے درمیان بہت زيادہ شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔اور لوگوں کے ذہن میں کچھ اس طرح کے سوالات اُٹھتے ہیں کہ کسی بھی ماں باپ کے گھر میں جڑواں بچوں کی پیدائش کیوں ہوتی ہے؟ اور جڑواں ہونے کے کتنے امکانات ہیں؟

Leave a Comment