ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک سے ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب وفات پاگئے، آخری لمحات کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیوٹی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک، ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب وفات پاگئے، آخری لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق خوشاب میں سینئر پولیس آفیسر اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ سے گر پڑے۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کی موت سے چند سکینڈ قبل کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایس پی انویسٹیگیشن خوشاب مَلک امتیاز محمود کو پہاڑی ایریا میں سرچ آپریشن کی بریفنگ کے دوران کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالِقِ حقیقی سے جا مِلے۔ اس موقع پر دیگر افسران اور پولیس اہلکار بھی موجود تھے جو ان کو پکڑنے کے لیے دوڑتے ہیں مگر ان کے لیے دل کا یہ دورہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ملک امتیاز اس سے قبل پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ہی ان کو ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری جانب3 ٹرکوں اور 1 ٹریکٹر کا مالک محمد اسلم آج ایک وقت کے کھانے کیلئے بھی دوسروں کا محتاج ، چوک اعظم میں 8 اولادوں کے بزرگ والدین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور، بدبخت اولاد نے والدین کو دھکے مار کر گھر سے باہر نکال دیاتفصیلات کے مطابق چوک اعظم سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ محمد اسلم نے ساری زندگی ٹرک چلا کر اپنا گھر چلایا، انہوں نے اپنی 8 اولادوں کو چھوٹے سے بڑا کیا، انہیں تعلیم دلوائی، لیکن ایک حادثے میں جب محمد اسلم کی بینائی جانے لگی تو بزرگ والدین اولاد کو بوجھ لگنے لگے۔ محمد اسلم اور ان کی اہلیہ کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر ان کی اولادوں نے انہیں دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *