Breaking News

لاہور میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کرنٹ لگنے سے 45 بھینسیں ہلاک ہو گئیں ہیں۔پولیس اور بھینسوں کے مالک کے مطابق واقعہ جمعہ 11جون کو پیش آیا۔بھینسیں باڑے کے قریب نہر میں نہا رہی تھیں کہ اس دوران ہائی وولٹیج کی تاریں پانی میں آ گریں۔

جس سے پانی میں موجود تمام 45 بھینسیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔بھینسیوں کی کل مالیت 30 ملین روپے تھی۔سبزہ زار نا تایاگیا ہے کہ سبزہ زار نالے میں بھنسیں نہا رہی تھیں کہ اچانک سے 11کے وی کی لائن کی تار ٹو ٹ کر نالے میں گر گئی جس سے نہاتی ہوئی 45 بھینسیں اور33بچھڑے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ بھینسوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل بھی درخواست دی گئی تھی کہ بجلی تار خراب ہے اس کوٹھیک کیا جائے لیکن واپڈ ا کو ئی اہلکار اس کو ٹھیک کرنے نہیں آیا اور آج وہی تار ٹو ٹ کر نالے میں گر گئی جس سے ہماری 45بھینسیں ہلاک ہوگئیں جس سے تقریبا 2کروڑ روپے کانقصان ہوگیا ہے ۔ مالکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمار اجتنا نقصان ہوا ہے اس کو پورا کیا جائے ۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب کے بجٹ میں موٹرسائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دے دی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب میں ٹیکس شرح میں ردوبدل اورٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں موٹرسائیکل رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تجویز دے دی گئی ، 70 سی سی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 1000 روپےکرنےکی تجویز ہے جب کہ 71 سے 100 سی سی تک رجسٹریشن فیس 1500 روپےکرنےکا کہا گیا ہے ، 101 سے 125 سی سی تک رجسٹریشن فیس 2 ہزار روپے کیے جانے کا امکان ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.