اسلام اباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے اور لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں تنگ پاکستانی عوام کے لئے ایک بہت ہی خوشی کی خبر آ گئی ہے جس سے پریشان چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ہیں ۔ پیر کے روز کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ منگل کے روز کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک تاہم سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔ دوسری جانب کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 5 مرلے کے گھروں کے مالکان کو نوٹسز بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین کو بی ایڈ نہ کرنے پربرطرف کرنے کے خلاف درخواست پر ملازمین کو30 روز میں ریگولر کرکے واجبات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سی ای او ایجوکیشن شرافت علی سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ۔