اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں جبکہ اُن کی شہرت کی ایک بڑی وجہ دبنگ خاں یعنی سلمان خاں سے تعلقات رہے ہیں اس کے بعد کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے دوستی کے چرچے بھی رہے مگر اب نیا انکشاف ہوا ہے۔
اب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشال کے درمیان تعلقات کی خبریں کچھ عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔اگرچہ ابھی تک دونوں فلمی ستاروں نے اس خبر کی تصدیق تو نہیں کی لیکن اداکار ہرش وردھان کپور نے ضرور یہ انکشاف کیا ہے کہ کترینہ اور وکی ایک دوسرے کو ’ڈیٹ‘ کر رہی ہیں۔انڈین ایکسپریس کے مطابق ہرش وردھان کپور حال ہی میں ایک زوم چیٹ شو ’بائے انوائیٹ اونلی‘ میں نظر آئے جہاں ان سے پوچھا گیا کہ ایک ایسے بالی وڈ کے ریلیشن شپ کی افواہ کے بارے میں بتائیں جو انہیں درست لگتی ہو۔جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وکی اور کترینہ ایک ساتھ ہیں، یہ سچ ہے۔‘ وکی نے یہ کہنے کے بعد جھٹ سے یہ بھی کہہ دیا کہ ’کیا میں یہ کہنے سے مشکل میں پھنسنے والا ہوں؟ مجھے نہیں معلوم۔ میرا خیال ہے کہ وہ اس حوالے سے کچھ چھپا نہیں رہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشال جب 2019 میں ممبئی میں ’ڈنر ڈیٹ‘ پر دیکھے گئے تو ان کے تعلقات کے بارے میں اسی وقت چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اس موقع پر ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔لیکن یہ سب شروع کیسے ہوا تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 2018 میں مشہور ہدایت کار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں کترینہ کیف نے کہا تھا وہ وکی کوشال کے ساتھ سکرین پر اچھی دکھیں گی۔واضح رہے کہ ہرش وردھان کپور بالی ووڈ کے سینیئر اداکار انیل کپور کے بیٹے اور سونم کپور کے بھائی ہیں۔