Breaking News

بال سفیدکیوں ہوجاتے ہیں ،حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالی سے پوچھا یہ سفید بال کیا ہے؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت سعید بن مسیب کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام جو رحمن (اللہ ) کے دوست تھے سب سے پہلے انسان ہیں جنہوں نے اپنی مونچھیں کتریں، اور وہ سب سے پہلے انسان ہیں جنہوں نے بڑھاپا یعنی سفید بال دیکھا۔

چنانچہ انہوں نے (جب سب سے پہلے اپنے بالوں میں سفیدی کو دیکھا تو ) عرض کیا کہ ” میرے پروردگار ” ! یہ کیا ہے ؟ پروردگار کا جواب آیا کہ ” ابراہیم (علیہ السلام ) ” یہ وقار ہے یعنی یہ اس بڑھاپے کی علامت ہے جو علم و دانش میں اضافہ کا باعث اور عز و وقار کا ذریعہ ہے اور اس کی وجہ سے لہو و لعب کی مشغولیت اور گناہوں کے ارتکاب سے باز رہتا ہے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا کہ پروردگار ! یہ تو تیری بڑی نعمت ہے لہٰذا ” میرے وقار میں اضافہ فرما ۔” (مالک ) مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 415 میرے بھائیوں اور محترم بہنوں! سر کے پہلے بال کا سفید ہو جانا انسان کے لئے موت کی بڑھنے اور الله سبحانہ وتعالیٰ کے سامنے پیش ہونے کے وقت کے قریب ہو جانے کا سگنل ہوتا ہے لہٰذا اپنی باقی ماندہ زندگی الله کی مرضی سے گزارنے کا سگنل ہوتا ہےگناہوں اور نافرمانیوں سے باز آنے اور آخرت بچانے کی فکر کرے۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔ یاد رکھیں کہ زوال کے وقت صرف سجدہ منع ہے آپ کوئی نفل نہیں پڑھ سکتے نماز نہیں پڑھ سکتے زوال کے وقت لیکن آپ قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں ذکر اذکار کرسکتے ہیں اور یہ دم بھی کرسکتے ہیں۔

About admin

Check Also

25 دنوں میں قرآن حفظ کرنے والی لڑکی نے کس طرح یہ عالمی ریکاڑد بنایا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 25 دنوں میں قرآن حفظ کرنے والی لڑکی نے کس طرح یہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *