Breaking News

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدرانگلینڈ میں تاریخی اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا اکلوتا بیٹا جنید صفدر جو کہ لندن میں زیر تعلیم ہے اب اُن کے بارے میں ایسی خبر آ گئی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کو بھی بے حد خوشی ہو گی ۔ جنید صفدر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔

تفصیلات مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے لندن میں زیر تعلیم صاحبزادے جنید صفدر برطانیہ کی مشہور کیمبرج یونیورسٹی کی پولو ٹیم کا حصہ بن گئے ،جنید صفدر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز‘ کے ہیڈ اظہر جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کی لی جانےوالی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا اعزاز کیمبرج یونیورسٹی پولو ٹیم کی طرف سے کھیلنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ،آج آکسفورڈ یونیورسٹی کے خلاف میچ کھیل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جنید صفدر برطانیہ کی تاریخی کیمبرج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کے نانا اور ماموں حسن اور حسین نواز بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں رہائش  پذیر ہیں ۔ دوسری جانب کسی بھی آبادی میں واقعہ پانچ مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25 ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

About admin

Check Also

بھوکی لڑکی۔۔۔۔؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس کی خوبصورتی کا پورے محلے چرچاتھا جب کبھی بھی خوبصورت بچیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *