پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے گزشتہ اجلاس میں استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اختلاف سامنے آنے کے بعد اب اس اختلاف میں شدت آتی جا رہی ہے اور مریم نواز نے معنی خیز انداز میں ایسا ٹوئٹ کردیا ہے جس سے پی ڈی ایم کی صفوں میں قائم اتحاد سبو تاژ ہوتا نظر آرہا ہے۔
مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل کا دن کہیں سے بھی برا نہیں تھا ،جب آپ کو معلوم ہو کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سچی بات یہ ہے کہ اب سلیکٹڈ کو فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ سلیکٹڈ کی طاقت کم ہو رہی ہے اور اس کا متبادل تیار کیا جا رہا ہے ۔