Breaking News

بیٹی کا نکاح ہوگیا۔۔۔خلیل الرحمن قمر نے اپنی بیٹی کے نکاح میں کس بات کا خیال رکھا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پچھلے کچھ عرصہ میں خلیل الرحمن قمر کا نام ہر شو، ہر بحث اور ہر پوسٹ کا حصہ بن گئی۔۔۔سب نے ہی ان کی باتوں کو اپنے اپنے انداز سے تشریح کر کے پیش کیا۔۔۔کسی نے انہیں مثبت سمجھا تو کوئی ان کی باتوں کو دل پر ہی لے گیا۔

واضع رہے کہ نجی ٹی وی چینل جیو انٹرٹینمنٹ اور پروڈکشن کمپنی سیونتھ سکائی اںٹرٹینمنٹ نے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر سے کیے گئے تمام معاہدے معطل کر دیے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ خلیل الرحمان کیساتھ 4 ڈراموں اور ایک فلم کے اسکرپٹ کیلئے معاہدے کیے گئے تھے، جنہیں فوری معطل کر دیا گیا تھا۔جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خلیل الرحمن قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا بلکہ اپنی غلطی قبول کرنے سے بھی انکار کیا۔ خلیل الرحمان قمر سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ماروی سرمد کیخلاف ادا کیے گئے الفاظ پر معافی مانگیں، جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، ان کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے معطل رہیں گے۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ وہ ماروی سرمد سے کسی صورت پہلے معافی نہیں مانگیں گے۔ ماروی سرمد نے بدتمیزی کرنے میں پہل کی اس لیے پہلے معافی بھی انہیں مانگنا ہوگی۔ اگر ماروی سرمد اپنی الفاظ پر معافی مانگتی ہے، تو تب وہ بھی معافی مانگ لیں گے۔ خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا تھا کہ وہ عورتوں کے حقوق کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ کسی خاتون کو اس کے جسم کانام لے کر اور شکل کانام لیکر مخاطب کرنے کی نہ قانون اجازت دیتاہے نہ آئین اجازت دیتا ہے ۔

اور نہ ہی شرع اجازت دیتی ہے لیکن کیا کسی مردکوشٹ اپ کہنے کی اجازت ہے؟ وہ چاہتے ہیں کہ میں دو ٹکے کی عورت سے معافی مانگوں جو پاکستان میں بےحیائی پھیلانے نکلی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جیو کے معاہدے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔ میں عوام کیلئے لکھتا ہوں عوام میرے ساتھ ہے بہت جلد بے حیائی کیخلاف ڈرامہ آن ائیر ہوگا۔انکا مزید کہنا ہے کہ نے حیا عورت سے معافی نہیں مانگونگا۔جیو نے میرے ساتھ کیا معاہدہ معطل کردیا کہ میں دو ٹکے کی عورت سے معافی مانگوں جو پاکستان میں بےحیائی پھیلانے نکلی ہے جیو کے معاہدے کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں میں عوام کیلئے لکھتا ہوں عوام میرے ساتھ ہے بہت جلد بے حیائی کیخلاف ڈرامہ آن ائیر ہوگا بے حیا عورت سے معافی نہیں مانگوں گا۔ دوسری جانب خلیل صاحب نے اپنے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ایک عورت کو بے وفا دکھا کر کروڑوں دلوں کو چھلنی کردیا تھا۔۔۔لوگوں نے تو ہمیشہ ڈراموں میں مظلوم عورت دیکھتی تھی تو اس عورت کو دیکھ کر انہوں نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔۔۔اب خلیل الرحمن قمر کی بیٹی نکاح کے خوبصورت بندھن میں بندھ چکی ہیں اور یہ دن یقیناً ایک باپ کے لئے بہت جذبات سے بھرپور تھا۔۔۔خلیل صاحب نے کچھ کرونا اور کچھ اپنی ذاتی زندگی کو سامنے نا لانے کے ارادے سے نکاح کی یہ تقریب بہت کم لوگوں کے ساتھ منعقد کی۔۔۔اس تقریب میں میڈیا کا داخلہ سختی سے ممنوع تھا اور شوبز کی دنیا سے بھی بہت چیدہ چیدہ لوگ ہی بلائے گئے تھے۔۔۔خلیل صاحب نے کرونا کی تمام تر ہدایات کا اس تقریب میں خیال رکھا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *