Breaking News

کپتان کے قابل اعتماد ساتھی ،تحریک انصاف کے رہم ترین رہنما کا انتقال ، ملک میں سوگ ،سیاسی سرگرمیاں معطل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کے انتقال کی خبر ملک بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے جب کہ پارٹی میں سوگ کا سماں پیدا ہو گیا ہے جب کہ آئندہ دو روز کے لیے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں روک دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سابق وزیر بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار محمد صغیر چغتائی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھا ور رنج کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ دو روز کے لیے پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار صغیرچغتائی ایک نیک نام سیاستدان تھے ان کی موت آزاد کشمیر کے سیاسی حلقوں کے لیے بری خبر ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔  دوسری جانب حکومت نے پاکستان میں تیار ساڑھے آٹھ سو سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملکی اور امپورٹڈ چھوٹی گاڑیاں اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی۔حکومت کی جانب سے 850 سی سی کی امپورٹڈ گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دینے اور ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکس چھوٹ کا اطلاق سوزوکی الٹو، راوی، بولان، پرنس پرل اور یونائیٹڈ براؤ کی قیمتوں پر ہوگا۔ درآمد کی گئی استعمال شدہ گاڑیاں میرا، ویگون آر، الٹو اور این ون پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ مقامی تیار کردہ چھوٹی گاڑیوں کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی سے چھوٹ دی جارہی ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *