Breaking News

ن لیگ کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں، سابق وزیراعلیٰ سمیت دوسینئر رہنما پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ، ایسا ہی کچھ اب پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ کیا ہے اور ایک زرداری سب پہ بھاری والا نعرہ سچ ثابت ہوا ہے ن لیگ کی 2 بڑی وکٹیں گر گئیں ہیں، ایک سابق وزیراعلی اور دوسرا سابق ایم این اے ن لیگ چھوڑ گئے ہیں۔

سابق وزیر اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے بلاول ہاوس میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی، دونوں رہنماون نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، دونوں رہنما آئندہ چند دنوں میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے- واضح رہے کہ گزشتہ برس مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی سے مستعفی ہوگئے تھے۔عبدالقادر بلوچ نے پارٹی ورکر کنوینشن سے خطاب میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس پر ن لیگ سے راستہ جدا کرنے کا سوچا۔ ہم 2010 میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔ ہم نے پارٹی کیلئے بلوچستان میں خون دیا۔ 22 اراکین کے باوجود پارٹی نے ہمارا وزیر اعلیٰ نہیں آنے دیا۔ ہم نے پھر بھی قربانی دی نواب زہری نے ڈھائی سال حکومت نیشنل پارٹی کو دی۔انہوں ںے کہا کہ نواز شریف پانچ سالہ دور میں سوائے کوئٹہ اور گوادر کے کہیں نہیں گئے، مجھے ایسی وزارت دی گئی جس کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *