گرمی کی شدید لہر، سکول کتنے دن بند رکھے جائیں گے؟ حکومت نے حتمی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختو نخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرمی کی شدید لہر  کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق گرمی کی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈر ی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں جس کے تحت ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں حاضری صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکولز کھلے یا بند رکھنے کا فیصلہ 13 جون کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب میٹرک اورانٹر کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جانے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ امتحان دیں گے۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں گرمی کی شدت کا احساس ہے، دو ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے لیکن ابھی بچوں کو امتحانات دینے دیں۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ امتحانات کے لیے نصاب کم کر دیا ہے ، معروضی طرز کے امتحانات لے رہے ہیں، دو سال تک بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پرموٹ کرنا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے ہیں، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں کہا کہ والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *