نوازشریف کا چائے اورپیپسی پینا تاریخ کا حیران کن واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور سینئر پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ قومی اداروں کی دھاندلی کی مدد سے اقتدار میں آئی ہے۔ اسی طرح آج مسلم لیگ (ن) ملک میں پارلیمانی نظام کی بالادستی کےلئے ووٹ کوعزت دینےکا بھی نعرہ لگاتی ہے۔

لیکن ماضی کے جھروکے میں جھانکنے سے کچھ ایسے واقعات کا تذکرہ ملتاہے جو مضحکہ خیزحد تک حیران کن ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں 1990میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)اسد درانی کی ملاقات کا تذکرہ ہے۔ نوازشریف آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر گئے اورکافی دیر کے بعد جب انھیں ملاقات کےلئے بلایا گیا۔ اورپوچھا گیا کہ وہ ٹھنڈا پئیں گے یا گرم ۔تو انھوں نے دونوں کی فرمائش کر دی۔ اورپھر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کسی شخص کو چائے اورپیپسی اکٹھے پیتے ہوئے دیکھا گیا۔ نوازشریف کی وہاں سے روانگی بھی کچھ اس طرح ہوئی کہ جنرل (ر)درانی اپنی سیٹ سے اٹھ کھڑے ہوئے یوں انھوںنے نوازشریف کو وہاں سے جانے کا پیغام دیا جس پر نوازشریف اشارہ ملنے پر وہاں سے رخصت ہوئے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں پرائمری اور مڈل اسکولوں میں جمعے اور ہفتے کی چھٹی دے دی گئی، ہائیرسیکنڈری اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے، نئے اوقات کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہوگا۔ اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ہیں۔ہائیرسیکنڈری اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کردیے ہیں۔

Leave a Comment