اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کا دن پاکستان تحریک انصاف کے لئے بہت افسوس ناک ثابت ہوا ہے جب پارٹی کے اہم ترین رہنما کی گاڑی دریائے جہلم میں ڈوب گئی ہے اور وہ خود لا پتہ ہو گئے ہیں جس کی تلاش کے لئے انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آ گئی ہے۔
ممبر آزاد کشمیر قانون اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صغیر چغتائی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صغیر چغتائی کی گاڑی دریا میں بہہ گئی۔ڈی آئی جی پونچھ کے مطابق صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور گاڑی میں موجود تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ صغیر چغتائی کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے ایک گاڑی آ رہی تھی۔ مخالف سمت سے آنے والی مہران کار کی ٹکر کے باعث ان کی گاڑی دریا میں جا گری۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں صغیر چغتائی کے سیکرٹری بھی سوار تھے۔ایک کلٹس گاڑی کی بھی دریا میں ڈوبنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے تاحال صغیر چغتائی کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ ڈی آئی جی پونچھ کے مطابق صغیر چغتائی اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ دریائے جہلم میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اور صغیر چغتائی اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق حادثے میں صغیر چغتائی کے گارڈ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔،صغیر چغتائی اپنے حلقہ انتخاب میں انتخابی مہم پر جارہے تھے خیال رہے کہ صغیر چغتائی نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 29 مئی2021 کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی تھی ۔