Breaking News

امریکہ، چین،کینیڈا،نیپال، مصر اور سری لنکانے پاکستان سے آم کا تحفہ قبول کرنے سے انکار کردیا ،وجہ کیا بنی؟پتہ چل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ وزارت خارجہ دنیا کے 32ممالک کے سربراہوں کو اعلیٰ معیار کے آم بھجوا رہا ہے،آم کے یہ تحفے صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے بھجوائے جارہے ہیں۔ اس برس ’چونسا‘ قسم کے آم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال انور رٹول اور سندھڑی منتخب کئے گئے تھے۔

جب کہ امریکا، چین سمیت کچھ دیگر ممالک نے کوروناکی وجہ سے آم کا تحفہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ،پاکستان سے کہا ہے کہ وہ تحفہ نہ بھیجے ،ایک کالم میں محمد صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق اس برس ’چونسا‘ قسم کے آم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال انور رٹول اور سندھڑی منتخب کئے گئے تھے،زرائع کے مطابق آم کے تحفے کےلئے فرانس کو بھی منتخب کیا گیا ہے تاہم پیرس نے ابھی تک جواب نہیں دیا،زرائع نے بتایا ہے کہ آم کی پیٹیاں ایران، خلیجی ممالک،ترکی، برطانیہ، افغانستان بنگلا دیش اور روس کوبھی بھیجے جائیں گے۔ جن ممالک نے تحفہ قبول کرنے سے معزرت کی ہے ان میں کینیڈا،نیپال، مصر، اور سری لنکا شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ اسلام آباد میں بھی مینگو ڈپلومیسی عروج پر ہے اور غیر ملکی سفارتکاروں اعلیٰ سرکاری افسران سمیت دیگر ممتاز شخصیات کو آم کی پیٹیاں بھیجی جارہی ہیں۔ مینگو ڈپلومیسی کے بانی مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان اور پیر آف پگارا تھے۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں برسنے والا ایک نیا سسٹم آج بروز بدھ لاہور میں داخل ہوگا جو تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا باعث بنے گا اور اس سسٹم کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

About admin

Check Also

پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ،پریشانی ختم ، مرجھائے چہرے کھل اُٹھے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *