اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی حکومت کی جانب سے گرمی کی شدت میں بھر پور اضافے اور سکولوں میں چھوٹے بچوں کی نکسیر پھوٹنے اور گرمی کی وجہ سے ان کا برا حال دیکھتے ہوئے ایک بار پھر سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیل پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں حکومت نے تمام صوبوں کو چھٹیوں کے حوالہ سے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گرمی کی وجہ سے کلاسوں میں بچوں کا برا حال ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے بچوں کی نکسیر پھوٹنے کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں اور بچوں کے بے ہوش ہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں جس پر حکومت نے 15 جون سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں 378ویں نمبر پر آگئی۔ورلڈ کیو ایس رینکنگ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی گزشتہ برس 454ویں درجے پر تھی جو اب 378ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔کیو ایس رینکنگز نے فیکلٹی پیپرز میں یونیورسٹی کو 23ویں جبکہ ساکھ کے اعتبار سے 324ویں نمبر پر رکھا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی نے عمدہ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے باعث پاکستانی یونیورسٹی میں نام کمایا۔قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ امریکا کی مساچوسیٹس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) پہلے نمبر پر ہے جبکہ امریکا کی ہی اسٹین فورڈ یونیورسٹی دوسرے اور ہارورڈ یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ جو کہ پاکستان کے لئے ایک خوش آئند بات ہے۔