جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش۔؟ ہائی جیکر کون تھا۔۔؟ اسے کیسے گرفتار کیا گیا۔۔ ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جہاز ہائی جیک کے مناظر اکثر ہم فلمز میں ہی دیکھا کرتے ہیں لیکن اگر ہم خود کسی جہاز میں سفر کر رہے ہوں اور دوران سفر چند افراد آپ کے سامنے جہاز ہائی جیک کرنے کرنے کی کوشش شروع کر دیں تو پھر تو آپ کی کیا حالت ہو گی کیا آپ نے سوچا؟

یقیناً وہ لمحہ آپ کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہو گا۔لیکن ایسا ہی ایک واقعہ اب امریکی ایئر لائن میں حقیقت میں بھی پیش آیا۔امریکا میں دوران پرواز کاک پٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو ‏گرفتار کر لیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست لاس اینجلس میں ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز کے دوران ایک ‏مشتعل مسافر نے ہنگامہ برتماشا شروع کر دیا ، جہاز کے اڑان بھرتے ہی مسافر نے جہاز میں ہنگامہ آرائی کر کے جہاز روکنے کا مطالبہ کیا۔یہ صورتحال اس وقت اور زیادہ پیچیدہ ہوگئی جب مسافر کاک پٹ کی جانب تیزی سے دوڑا اور دروازے کو توڑنے کی ‏کوشش کرتا رہا۔ جہاز کے عملے نے مشتعل شخص کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن اس کے باوجود کیبن پر مکے برساتا رہا۔مسافر جہاز میں ہنگامہ آرائی کی خطر ناک صورت حال کے پیش نظر لا س اینجلس سے نیش ویل جانے والی پرواز کو نیو میکسیکو میں ہنگامی ‏لینڈنگ کرنا پڑی اور مشتعل شخص کو جہاز سے اتار کر فوری گرفتار کر لیا گیا۔امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے مشتعل مسافر کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع ‏کر دی گئی ہے۔

About admin

Check Also

حکیم لقمان جب دنیا سے جانے لگے فرمایا تھا مرد کی مردانگی ختم ہونے لگے تو یہ دانے کھالینا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج آپ کو وہ نسخہ بتائیں جو کہ حکیم لقمان نے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *