Breaking News

ماؤں کی قدر نہ کرنے والوں کے سینے چھلنی کر دینے والی رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک ماں چل بسی لیکن اس نے مر تے دم تک اپنے بچوں کو آزمائش میں نہیں ڈالا۔اس رپورٹ نے پوری دنیا کو سوگوار کرد یا ہے۔ یہ واقعہ بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پیش آیا۔ نسرین اختر نامی ایک خاتون کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے۔

سب اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف تھے۔خوشحال بچوں کےہوتے ہوئے بھی نسرین اختر مالی تنگدستی کا شکار تھی۔ اوربیمار ہوکر تن تنہا بستر پر پڑی رہتی ہے۔ یہاں تک کہ دوائیں بھی خریدنے کی ہمت نہیں رکھتی تھی۔ ایک روز گھر کے کام کاج کے دوران نسرین اختر گر گئی اور اسے اندرونی چوٹ لگ گئی۔ پڑوسن نے خاتون کی حالت دیکھ کر اس کے بچوں کو فون کرکے بلانےکا فیصلہ کیا تاہم نسرین اختر نے اسے منع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بچوں کی سو مصروفیات ہیں ، انھیں پریشان نہ ہی کرنا بہتر ہوگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی طبیعت بگڑگئی اورپڑوسیوں نے اسے ہسپتال پہنچا دیا۔ اس کے بچوں کو بھی اطلاع کردی گئی ۔ جنھوں نے ایک سر دردی سمجھ کر بمشکل وقت نکال کرہسپتال کا رخ کیا لیکن ہسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ان کی دنیا ہی اجڑ چکی تھی ۔ اور ان کی والدہ اس دنیا سے چل بسی تھی۔متوفی خاتون کے بیٹے اب رو رو کر دنیا والوں کو دہائی دیتے ہیں کہ اپنی جنت اپنی والدہ کو دنیا میں سنبھال لو۔ ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہوجائے اورساری زندگی پچھتانا پڑے۔ اسی لئے تو کہتے ہیں کہ ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ہوتی ہیں۔

About admin

Check Also

آپ کا انگوٹھا اِس طرح مُڑا ہوا ہے یا سیدھا ؟ اپنا انگوٹھا دیکھیں اور پھر فوراً یہ تحریر پڑھ لیں کہیں دیر نہ ہو جائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انگلیوں کی لمبائی کے فرق سے تو ماہرین لوگوں کے شخصی پہلوؤں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *