اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت برحق ہےاور ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے اپنے مقررہ وقت پر واپس جانا ہے لیکن جوانی کی موت کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔اب پاکستان کے نامور گلوکار و فنکار جوانی میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جس سے اُن کے مداح غم سے نڈھال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں کی اچانک موت کی خبر نے فنکار برادری کو گہرے دُکھ میں مبتلا کردیا۔فنکار سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے ساتھی موسیقار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’فرہاد ہمایوں کی موت کی خبر نے غمزدہ کردیا ہے، ایک باصلاحیت نوجوان قسمت کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’زندگی بہت نازک ہے، اللہ فرہاد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اور شہزاد ہمایوں کا بیٹا اب ہم میں نہیں رہا، بلاشبہ وہ ایک باصلاحیت کمپوزر تھے۔فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے بھی فرہاد ہمایوں کی موت پر سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے۔واضح رہے کہ پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور موسیقار اور کوک اسٹوڈیو میں ڈرمر کے فرائض سرانجام دینے والے فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔ دوسری جانب گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے۔تعلیمی اداروں کے اوقات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارے پیر تا جمعرات صبح 7 سے دن 11 تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ صبح 7 سے 11 بجے تک ہی کلاسز ہوں گی۔